تاریخ شائع کریں2020 17 May گھنٹہ 17:28
خبر کا کوڈ : 462925

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریض ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور آج آنے والے نئے متاثرین کے بعد ملک میں مجموعی طور پر مصدقہ کیسز 41 ہزار 152 جبکہ اموات 895 ہوگئی ہیں
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافہ
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریض ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور آج آنے والے نئے متاثرین کے بعد ملک میں مجموعی طور پر مصدقہ کیسز 41 ہزار 152 جبکہ اموات 895 ہوگئی ہیں۔

سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک 1423 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے اس مہلک کورونا وائرس کا اگرچہ پاکستان میں پھیلاؤ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی دیر سے شروع ہوا تاہم اب روز بروز اس کے کیسز میں اضافہ تشویش ناک صورتحال کی طرف معاملات جانے کا اشارہ ہے۔

وائرس کے ملک میں آنے کے ساتھ ہی مختلف سطح کی بندشیں اور بعد ازاں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس میں 2 مرتبہ توسیع کے بعد اب مرحلہ وار نرمی کی جارہی ہے۔

اگرچہ فروری اور مارچ کے مہینے میں وائرس کا پھیلاؤ اور اموات کی تعداد کم تھی تاہم جوں جوں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ٹیسٹ کیے جانے لگے مثبت کیسز کے آنے کا سلسلہ بھی بڑھ گیا۔

صرف مئی کے ابتدائی 16 روز کے کیسز گزشتہ 2 ماہ کے کیسز سے زیادہ رہے جبکہ اموات کی صورتحال بھی اسی طرح نظر آئی۔

ملک میں پہلے کیس سے 30 اپریل تک ساڑھے 16 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے تھے جبکہ اموات 385 تھی۔ تاہم یکم سے 16 اپریل تک 23 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ 481 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

تاہم یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ کیسز میں اضافہ کی ایک وجہ ٹیسٹنگ میں اضافہ ہونا ہے اور گزشتہ روز قومی کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پاکستان نے وبا کے آغاز سے اب تک اپنی ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں 30 گنا اضافہ ہوا اور اس نے ایک روز میں اب تک کے ریکارڈ 14 ہزار 878 ٹیسٹ کیے۔

علاوہ ازیں آج (17 مئی) کو بھی ملک میں کورونا وبا کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔
https://taghribnews.com/vdchiinkm23n-wd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ