تاریخ شائع کریں2020 12 May گھنٹہ 20:03
خبر کا کوڈ : 462339

یمن میں سعودی اور اماراتی حمایت یافتہ جنگجؤوں کے درمیان جھڑپیں تیز

سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے فوجیوں نے صوبہ ابین کے صدر مقام شہر زنجبار کی جانب پیشقدمی کی ہے جبکہ امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یمن میں سعودی اور اماراتی حمایت یافتہ جنگجؤوں کے درمیان جھڑپیں تیز
یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنگجؤوں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئی ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شبوہ اور ابین صوبوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنگجؤوں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے فوجیوں نے صوبہ ابین کے صدر مقام شہر زنجبار کی جانب پیشقدمی کی ہے جبکہ امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل نے اعلان کیا ہے کہ الشقرہ کے علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور عبوری کونسل کے جنگجؤوں کو حملے کا خطرہ ہے۔

سعودی عرب اور امارت کے درمیان یمن میں روز بروز بڑھتی ہوئی جھڑپیں اس ملک میں اپنا اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے ہو رہی ہیں۔ ان جھڑپوں میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgwx9tyak93w4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ