تاریخ شائع کریں2020 29 March گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 456787

رہبر انقلاب اسلامی نے 8 سالہ جنگ کے غازیوں کو زندہ شہید قرار دے دیا

حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کے موقع پر اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی کے جانبازوں کی تعریف اور تجلیل
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کے موقع پر اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی کے جانبازوں کی تعریف اور تجلیل کی ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے 8 سالہ جنگ کے غازیوں کو زندہ شہید قرار دے دیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کے موقع پر اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی کے جانبازوں کی تعریف اور تجلیل کی ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کے موقع پر اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی کے جانبازوں کی تعریف اور تجلیل کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم  ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے انقلاب اسلامی کے جانبازوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حضرت عباس (ع) کو  کربلا کے علمبردارہونے کا ابدی اعزاز حاصل ہے اور ان کی ولادت کا دن یوم جانباز کے نام سے موسوم ہے۔ آپ فدا کار مجاہدین اور جانباز، زندہ شہداء ہیں۔ آپ کا دل اللہ تعالی کی جزا سے نورانی اور منور ہوجائےگا، ان شا ءاللہ ۔ آپ کے اہلخانہ کی طرف سے آپ کی خدمات بہترین نیکیوں میں شمار ہوتی ہے، لہذا اللہ تعالی کی بارگاہ سے آپ کے لئے اور آپ کے صبور خاندانوں کے لئے عزت ، استقامت ، ثبات قدم اور عافیت طلب کرتا ہے ۔  
سید علی خامنہ ای
9/ فروردین/ 1399

ہر سال رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگی میں یوم جانباز کی مناسبت  بعض وفود تہران اور دیگر ضلعوں ميں جانبازوں کے گھروں میں حاضر ہوکر ان کی عیادت اور احوال پرسی کرتے تھے لیکن اس سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور وزارت صحت کے حکام کی طرف سے سماجی فاصلے کی رعایت پر مبنی تاکیدات کی وجہ سے یہ پروگرام منسوخ کردیا گيا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg739tuak9nu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ