تاریخ شائع کریں2020 19 March گھنٹہ 13:35
خبر کا کوڈ : 455641

ایران پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں انسانیت کے خلاف جرم ہیں

امریکی حکومت کے ایران مخالف رویّے اور ملت ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں جاری رہنے پر تنقید کی
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا
ایران پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں انسانیت کے خلاف جرم ہیں
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا۔
پیر نورالحق قادری نے بدھ کو اسلام آباد میں ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی حکومت کے ایران مخالف رویّے اور ملت ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں جاری رہنے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کا کوئی بھی اخلاقی و انسانی جواز نہیں ہے۔
پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ امریکی پابندیوں کو جو ایرانی عوام کے لئے مسائل پیدا ہونے کا باعث بنی ہیں، نظرانداز کرے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی منگل کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا  کہ امریکی پابندیاں، کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔ 
https://taghribnews.com/vdceen8ezjh8npi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ