تقريب خبررسان ايجنسی 29 اسفند 1398 گھنٹہ 13:35 http://www.taghribnews.com/ur/news/455641/ایران-پر-امریکہ-کی-جانب-سے-پابندیاں-انسانیت-کے-خلاف-جرم-ہیں -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایران پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں انسانیت کے خلاف جرم ہیں امریکی حکومت کے ایران مخالف رویّے اور ملت ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں جاری رہنے پر تنقید کی -------------------------------------------------- پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا متن : پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا۔ پیر نورالحق قادری نے بدھ کو اسلام آباد میں ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی حکومت کے ایران مخالف رویّے اور ملت ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں جاری رہنے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کا کوئی بھی اخلاقی و انسانی جواز نہیں ہے۔ پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ امریکی پابندیوں کو جو ایرانی عوام کے لئے مسائل پیدا ہونے کا باعث بنی ہیں، نظرانداز کرے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی منگل کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی پابندیاں، کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔