تاریخ شائع کریں2020 23 February گھنٹہ 20:36
خبر کا کوڈ : 452530

آسٹریا امریکی حکام کے غلط اور غیر قانونی دباؤ کی پروا نہیں کرے گا

صدر حسن روحانی اتوار کو تہران میں آسٹریا کے وزیر‍ خارجہ سے ملاقات میں کہا
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آسٹریا کے وزیرخارجہ ملاقات میں کہا کہ یورپی یونین سے توقع ہے کہ وہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرے گی
آسٹریا امریکی حکام کے غلط اور غیر قانونی دباؤ کی پروا نہیں کرے گا
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آسٹریا کے وزیرخارجہ ملاقات میں کہا کہ یورپی یونین سے توقع ہے کہ وہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرے گی۔
صدر حسن روحانی اتوار کو تہران میں آسٹریا کے وزیر‍ خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایران کے ساتھ اپنے تعاون کو فروغ دینے میں آسٹریا امریکی حکام کے غلط اور غیر قانونی دباؤ کی پروا نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ علاقے اور پوری دنیا کے امن و استحکام کی تقویت کے لئے موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ صدر روحانی نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی جانب سے دواؤں اور اشیائے خوراک پر بھی پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں دہشت گردانہ اقدام ہیں اور بہتر ہوگا کہ یورپی یونین اس سلسلے میں اپنے انسانی فریضے پر عمل کرے۔ صدر روحانی نے کہا کہ مغربی ایشیا کی تمام مشکلات خطے میں امریکا کی غلط اور غیرقانونی مداخلت کا نتیجہ ہیں۔ آسٹریا کے وزیرخارجہ الیکزنڈر شالنبرگ نے بھی اس ملاقات میں ایران کے ساتھ تمام میدانوں خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں آسٹریا کے تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششوں پر زور دیا۔ آسٹریا کے وزیرخارجہ نے ایران کی جانب سے خلیج فارس میں امن کی برقراری اور تقویت کے لئے پیش کئے گئے ہرمز پیس پلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا ایران کے اس امن پلان کی حمایت کرتا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcipra5ut1aww2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ