عراقی سکیورٹی فورسز نے نینوا کے شہر موصل میں دہشتگرد گروہ کا قلع قمع کردیا
عراقی فوج نے کرکوک اور الانبار صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف نئی کارروائیاں کی ہیں
عراقی فوج نے ان کارروائیوں میں کرکوک اور الانبار صوبوں کے بعض علاقوں میں داعش کے باقی بچے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے
شیئرینگ :
عراقی فوج نے کرکوک اور الانبار صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف نئی کارروائیاں کی ہیں
بین الاقوامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ان کارروائیوں میں کرکوک اور الانبار صوبوں کے بعض علاقوں میں داعش کے باقی بچے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔عراقی فورسز ان کارروائیوں میں اب تک داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔عراقی فوج نے جمعرات کو صوبہ نینوا کے شہر موصل میں ایک دہشتگرد گروہ کا قلع قمع کردیا ہے۔عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس ملک میں اس کے باقیات اب بھی موجود ہیں ۔عراق کی فوج اور رضاکار عوامی فورس ، اس ملک کے مختلف علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
طلبہ نے آسٹریلوی وزیراعظم کی اسرائیل اور غزہ کے بارے میں پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور آسٹریلوی حکومت سے غزہ میں تشدد کی شدید مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔