تاریخ شائع کریں2020 10 February گھنٹہ 20:12
خبر کا کوڈ : 451094

امریکی سینیٹ ایران سے جنگ روکنے کے لئے میرے تیار کردہ بل کو منظور کرے

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے پیر کو ٹوئیٹ کیا
امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار نے ٹرمپ کے جنگ پسندانہ مواقف پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹ سے جنگ مخالف بل منظور کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی سینیٹ ایران سے جنگ روکنے کے لئے میرے تیار کردہ بل کو منظور کرے
امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار نے ٹرمپ کے جنگ پسندانہ مواقف پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹ سے جنگ مخالف بل منظور کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے پیر کو ٹوئیٹ کیا کہ ٹرمپ، مشرق وسطی میں ہمیں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ میں گھسیٹ سکتے ہیں اور سینیٹ کو ایران سے جنگ روکنے کے لئے میرے تیار کردہ بل کو منظوری دینا چاہئے۔
برنی سینڈرز نے ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں اور عراق جنگ کے سلسلے میں امریکہ کے دوہزار بیس کے صدرارتی انتخابات کے لئے نامزد سات ڈیموکریٹ امیدواروں کے درمیان ہونے والے مناظروں میں کہا کہ میں نے عراق کے بارے میں جارج بش، ڈیک چینی، جان بولٹن اور بش کی پوری کابینہ کے دلائل سنے، میں نے پوری توجہ سے ان کی باتیں سنیں اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ وہ کھلا جھوٹ بول رہے ہیں۔ 
امریکہ نے عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے دوہزار تین میں اس ملک پر حملہ کیا اور دوہزار چودہ میں عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ کے بہانے آج تک اپنی فوجی موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایک تازہ ترین سروے کے مطابق برنی سینڈرز، ریاست نیو ھمپشایر میں ڈیموکریٹ پارٹی کے انٹر پارٹی انتخابات میں سب سے آگے ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdccosq002bqpx8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ