برطانیہ لیبرپارٹی کے سربراہ کا پارٹی قیادت سے استعفی دینے کا فیصلہ
برطانوی لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ نہیں لے سکا
شیئرینگ :
برطانوی لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ نہیں لے سکا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حکمراں کنزرویٹو پارٹی کو 358 سیٹوں سے واضح اکثریت مل گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پانچ سال کے دوران برطانیہ میں یہ تیسرا الیکشن ہے۔ پارلیمنٹ کی 650 سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کو واضح اکثریت مل گئی۔ تاحال کنزرویٹوپارٹی نے 358 جب کہ لیبرپارٹی نے 203 سیٹیں حاصل کرلی ہیں۔
طلبہ نے آسٹریلوی وزیراعظم کی اسرائیل اور غزہ کے بارے میں پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی اور آسٹریلوی حکومت سے غزہ میں تشدد کی شدید مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔