QR codeQR code

برطانیہ لیبرپارٹی کے سربراہ کا پارٹی قیادت سے استعفی دینے کا فیصلہ

برطانوی لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

13 Dec 2019 گھنٹہ 21:03

لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ نہیں لے سکا


برطانوی لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ نہیں لے سکا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حکمراں کنزرویٹو پارٹی کو 358 سیٹوں سے واضح اکثریت مل گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پانچ سال کے دوران برطانیہ میں یہ تیسرا الیکشن ہے۔ پارلیمنٹ کی 650 سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کو واضح اکثریت مل گئی۔ تاحال کنزرویٹوپارٹی نے 358 جب کہ لیبرپارٹی نے 203 سیٹیں حاصل کرلی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 445048

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/445048/برطانیہ-لیبرپارٹی-کے-سربراہ-کا-پارٹی-قیادت-سے-استعفی-دینے-فیصلہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com