تاریخ شائع کریں2019 29 November گھنٹہ 14:26
خبر کا کوڈ : 443673

عراقی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی عراق کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

نجف اشرف میں ایرانی قونصلخانہ پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت اور اس پر معذرت طلب کرتے ہوئے کہا
عراق کے وزير خارجہ نے ایرانی وزير خارجہ کو ٹیلیفون کرکے نجف اشرف میں ایرانی قونصلخانہ پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت اور اس پر معذرت طلب کرتے ہوئے کہا ہے
عراقی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی عراق کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
عراق کے وزير خارجہ نے ایرانی وزير خارجہ کو ٹیلیفون کرکے نجف اشرف میں ایرانی قونصلخانہ پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت اور اس پر معذرت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں کو عراق اور ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير خارجہ محمد علی الحکیم نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریفکو ٹیلیفون کرکے نجف اشرف میں ایرانی قونصلخانہ پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت اور اس پر معذرت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں کو عراق اور ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عراقی وزیر خارجہ نے عراق میں ایران کے تمام سفارتی مراکز کی حفاظت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ محمد علی الحکیم نے کہا کہ کچھ علاقائی اور غیر علاقائی طاقتیں عراق اور ایران کے دوستانہ اور برادرانہ  تعلقات سے خوش نہیں اور ان سے وابستہ شرپسندوں نے ایرانی قونصلخانہ پر حملہ کرکے شرمناک فعل اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ایران اور عراق کے باہم تعلقات بڑے مضبوط اور مستحکم ہیں ۔ کسی شرپسند گروہ کو دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ اس سے قبل ایران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران نے باقاعدہ اعتراض تہران میں عراقی سفارتخانہ کو ارسال کردیا ہے۔ عراق میں تعینات ایرانی سفیر ایرج مسجدی نے بھی کہا ہے کہ ایرانی قونصلخانہ پر حملہ ، دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcguw9twak9t34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ