تاریخ شائع کریں2019 9 November گھنٹہ 19:01
خبر کا کوڈ : 442191

کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ ایس آر-22 لاس اینجلس کے قریب ایک رہائشی عمارت پر گر کر تباہ
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ ایس آر-22 لاس اینجلس کے قریب ایک رہائشی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا
کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار
امریکہ میں ایک طیارہ ہچکولے کھاتا ہوا ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ ایس آر-22 لاس اینجلس کے قریب ایک رہائشی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے گھر کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا اور آگ بھڑک اُٹھی۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے کو ہٹالیا ہے جب کہ پائلٹ کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔
طیارہ جس گھر پر گرا تھا اس وقت باپ شیر خوار بچے کے ہمراہ موجود تھا تاہم جیسے ہی طیارہ گرا وہ تیزی سے بھاگتے ہوئے آگ لگنے سے چند سیکنڈ پہلے بچے کے ہمراہ گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں طیارے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaouny649ny61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ