تاریخ شائع کریں2019 10 October گھنٹہ 14:31
خبر کا کوڈ : 439666

اب مضحکہ خیز جنگوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ امریکا وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کی غلط اطلاع پر عراق گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر اعتراف کیا کہ امریکی فوج کو مشرقِ وسطی بھیجنا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا، غلط فیصلے کی وجہ سے ہزاروں امریکی فوجی ہلاک اور اسی کھرب ڈالر خرچ ہوئے، اب ان مضحکہ خیز جنگوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں نہیں جانا چاہیے تھا، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں آٹھ ٹریلین ڈالرز خرچ کیے، ہزاروں امریکی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے، دوسری طرف کے بھی لاکھوں لوگ مارے گئے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام سے اپنے 50 فوجی اہلکاروں کو نکال لیا ہے، یورپ نے جن داعش جنگجوؤں کو واپس لینے سے انکار کیا ہے، ترکی ان پر قابو پائے، ہم اب اپنے فوجیوں کو محفوظ طریقے سے گھر واپس لا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ زمینی حقایق کے پیش نظر امریکہ نے جن ممالک میں اپنی فوجیں بھیجی ہیں وہاں انھیں سخت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور اب امریکہ ان ممالک سے اپنی شکست خوردہ افواج کو نکالنے اور اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9n0o9yt0s96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ