تاریخ شائع کریں2019 29 September گھنٹہ 17:21
خبر کا کوڈ : 438711

بھارت کی متعدد ریاستوں میں بارش کی باعث تباہی

شدید بارش کی وجہ سے گذشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 54 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے
اترپردیش اور بہار میں گذشتہ تین دنوں سے ہورہی بارش نے معمولات زندگی کو مفلو ج کردیا ہے۔ موسلادھاربارش کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں اورلوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہوئے ہیں
بھارت کی متعدد ریاستوں میں بارش کی باعث تباہی
اترپردیش اور بہار میں گذشتہ تین دنوں سے ہورہی بارش نے معمولات زندگی کو مفلو ج کردیا ہے۔ موسلادھاربارش کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں اورلوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
شدید بارش کی وجہ سے گذشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 54 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ سڑکوں پر دو سے تین فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔ بہت سے علاقوں میں گاڑیوں کی آمد رفت مکمل بند ہے۔ بجلی کی فراہمی ، ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس میں خلل پڑا ہے۔ پٹنہ سٹی کے علاقے میں بارش کا پانی نالندہ میڈیکل کالج اسپتال (این ایم سی ایچ ) میں داخل ہوگیا ہے۔ مریضوں کو کسی اور جگہ بھیجا جارہا ہے۔
پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے شدید بارش کے باعث ضلع بھرکے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 30 ستمبر تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مقامی انتظامیہ کو بارش متأثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdfj0ofyt0s56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ