تاریخ شائع کریں2019 13 September گھنٹہ 18:27
خبر کا کوڈ : 437082

صہیونی فوج نے ایک مرتبہ پھر مسجد الاقصی میں مسلمان نمازیوں پر حمہ کردیا

درجنوں صیہونیوں نے اسرائیلی فوج کی سیکورٹی میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے
بیت المقدس کے اسلامی اوقاف نے بتایا ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد صیہونی آباد کار جنہیں اسرائیلی فوجیوں کا تحفظ حاصل تھا، باب المغاربہ سے مسجدالاقصی میں داخل ہوئے اور اس مقدس مقام کی توہین کی
صہیونی فوج نے ایک مرتبہ پھر مسجد الاقصی میں مسلمان نمازیوں پر حمہ کردیا
درجنوں صیہونیوں نے اسرائیلی فوج کی سیکورٹی میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔
بیت المقدس کے اسلامی اوقاف نے بتایا ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد صیہونی آباد کار جنہیں اسرائیلی فوجیوں کا تحفظ حاصل تھا، باب المغاربہ سے مسجدالاقصی میں داخل ہوئے اور اس مقدس مقام کی توہین کی۔اسلامی اوقاف کے بیان کے مطابق سترہ صیہونی اہلکاروں نے مسجدالاقصی کے اندرونی حصے کا گشت بھی کیا ہے۔مسجد الاقصی جو اسلامی اور فلسطینی تشخص کی اہم ترین علامت ہے، مسلسل صیہونیوں کے حملوں اور تخریبی اقدامات کی زد پر ہے۔صیہونی حکومت اس مقدس مقام کے اسلامی اور فلسطینی تشخص کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب درجنوں فلسطینی قیدیوں نے جمعرات سے ہمہ گیر بھوک ہڑتال شروع کردی ہے جس کا مقصد صیہونی سیکورٹی حکام کے ناورا اور غیر انسانی سلوک کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdj50oxyt0sz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ