تاریخ شائع کریں2019 11 September گھنٹہ 18:20
خبر کا کوڈ : 436962

کربلا میں جانی نقصان پر ایران کی جانب سے تعزیت اور تسلیت پیغام

ایران نے عراق کی حکومت اور عوام کو کربلا کے سانحہ پرتعزیت پیش کی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عراق کے مقدس شہر کربلا میں پیش آنے والے دلخراش سانحہ پرعراقی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے
کربلا میں جانی نقصان پر ایران کی جانب سے تعزیت اور تسلیت پیغام
ایران نے عراق کی حکومت اور عوام کو کربلا کے سانحہ پرتعزیت پیش کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عراق کے مقدس شہر کربلا میں پیش آنے والے دلخراش سانحہ پرعراقی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہداء کے اہلخانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
 عراقی وزارتِ صحت نے کربلا میں بھگدڑ اور اژدھام سے رونما ہونے والے دلخراش سانحہ میں 36  عزاداروں کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں 122 عزادار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل عراق کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ سولہ افراد شہید جبکہ پچھتر عزادار زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حادثہ بھگدڑ مچنے اور ایک دیوارکے گرنے کی وجہ سے باب الرجا کے نزدیک پیش آیا۔
شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد عراقی شہری بتائے جاتے ہیں۔
زائرین کے حد سے زیادہ اژدھام اور بھگدڑکو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjmmex8uqethz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ