تاریخ شائع کریں2019 30 August گھنٹہ 12:12
خبر کا کوڈ : 435698

دنیا بھر سے صحافیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

غیر ملکی صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتِ حال، سیز فائر کی خلاف ورزیوں اورشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بریف کیا گیا۔
دنیا بھر سے صحافیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ
غیر ملکی صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی میڈیا نمائندوں کے گروپ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا ہے۔ اس دورے کے دوران  انھیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتِ حال، سیز فائر کی خلاف ورزیوں اورشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بریف کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں نے مقامی آبادی سے بات چیت بھی کی۔
https://taghribnews.com/vdceon8evjh8xpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ