تاریخ شائع کریں2019 18 August گھنٹہ 17:52
خبر کا کوڈ : 434560

ابراہیم محمد الدیلمی ایران میں یمن کے سفیر کی حیثیت سے تعینات

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایک بیان میں کہا
یمن کی قومی حکومت نے ایران میں خصوصی اختیارات کے ساتھ ابراہیم محمد الدیلمی کو اپنے ملیمن کی قومی حکومت نے ایران میں خصوصی اختیارات کے ساتھ ابراہیم محمد الدیلمی کو اپنے ملک کے سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا ہےک کے سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا ہے
ابراہیم محمد الدیلمی ایران میں یمن کے سفیر کی حیثیت سے تعینات
یمن کی قومی حکومت نے ایران میں خصوصی اختیارات کے ساتھ ابراہیم محمد الدیلمی کو اپنے ملک کے سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایک بیان میں تہران میں یمن کے نئے سفیر کی حیثیت سے محمد الدیلمی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخاب یمن کی قومی حکومت اور اعلی سیاسی کونسل کی تدابیر کے دائرے میں انتظامیہ کی کارکردگی کی تقویت کی غرض سے عمل میں آیا ہے۔
یمنی وفد کے دورہ تہران میں رہبر انقلاب اسلامی سے ہونے والی ملاقات میں محمد الدیلمی بھی موجود تھے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اعلان کیا تھا کہ یمنی وفد کے دورہ تہران کا مقصد ایران اور یمن کے درمیان تعلقات کا دوبارہ آغاز ہے۔
انھوں نے علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ یمن، عراق، اور شام کے ساتھ مفاہمت میں ایران کی اصولی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دیگر ملکوں کے ساتھ مفاہمت میں اپنی پالیسیاں مسلط نہیں کرتا۔
انھوں نے ایران اور یمن کے خوشگوار تعلقات کی امید ظاہر کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ایران یمن کے ساتھ مفاہمت اور فلسطین نیز تحریک مزاحمت کی مدد و حمایت میں ایک مثالی ملک ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb0abagrhbfsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ