تاریخ شائع کریں2019 10 August گھنٹہ 16:50
خبر کا کوڈ : 433630

پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات میں کشمیر میں بھارتی جارحیت زیر گفتگو

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سلامتی کونسل میں پاکستانی کی قرداد کی مکمل حمایت کرے گا
پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات میں کشمیر میں بھارتی جارحیت زیر گفتگو
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سلامتی کونسل میں پاکستانی کی قرداد کی مکمل حمایت کرے گا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سلامتی کونسل میں پاکستانی کی قرداد کی مکمل حمایت کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، چین پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا، چین اور پاکستان کی وزارتیں اور مشنز آپس میں تعاون جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی لازوال ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ،چینی وزیر خارجہ نے اتفاق کیاہے کہ بھارتی اقدامات یکطرفہ ہیں ، ان سے خطے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ چین کو بتایاہے کہ بھارت پلوامہ جیسی دوبارہ حرکت کرسکتا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیاہے جس کی چین بھرپور حمایت کرے گا ، چین کا موقف پریس ریلیز کی صورت میں سامنے آجائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcippa5ut1apq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ