تاریخ شائع کریں2020 10 November گھنٹہ 15:00
خبر کا کوڈ : 481704

کشمیر؛ قابض بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی،

قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
کشمیر؛ قابض بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی،
قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں، قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی جب کہ اس دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت کو مقابلہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور عسکریت پسند جماعت سے تعلق رکھتے تھے تاہم اہل محلہ اور شہدا کے لواحقین نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان امن پسند اور طالب علم تھے جنہیں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcdzf0ooyt0j56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ