تاریخ شائع کریں2019 4 July گھنٹہ 17:49
خبر کا کوڈ : 428054

ایران اب ایٹمی معاہدے کے دائرے میں یورپ کی مانند ہی قدم اٹھائے گا

سید عباس موسوی نے فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایٹمی معاہدے کے دائرے میں ایران کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر فرانسیسی دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے
ایران اب ایٹمی معاہدے کے دائرے میں یورپ کی مانند ہی قدم اٹھائے گا
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایٹمی معاہدے کے دائرے میں ایران کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر فرانسیسی دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اب ایٹمی معاہدے کے دائرے میں یورپ کی مانند ہی قدم اٹھائے گا۔
سید عباس موسوی نے فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یورپ ایٹمی معاہدے پر کاربند رہے گا ایران بھی ایٹمی معاہدے پر عمل کرتا رہے گا اور ایران کی جانب سے کوئی بھی قدم اٹھائے جانے کا دار و مدار یورپ کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدام پر ہے۔
ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے دائرے میں اپنے بعض رضاکارانہ اقدامات پر دستبرداری پر فرانس کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سے ایران کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپ کو چاہئے کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے سلسلے میں ایران سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کرے تاکہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ ہو سکے۔
https://taghribnews.com/vdccp4q002bqix8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ