تاریخ شائع کریں2019 24 June گھنٹہ 16:56
خبر کا کوڈ : 426517

کراچی میں القائدہ کا کمانڈر پولیس مقابلے میں ساتھیوں سمیت ہلاک

پاکستان کے صنعتی شہرکراچی میں پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن میں3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
پاکستان کے صنعتی شہرکراچی میں پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن میں3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
کراچی میں القائدہ کا کمانڈر پولیس مقابلے میں ساتھیوں سمیت ہلاک
پاکستان کے صنعتی شہرکراچی میں پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن میں3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
کراچی سائٹ سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو  ہلاک کر دیا جبکہ 2 فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ہر چند کہ پولیس نےمقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ ان کا تعلق کس دہشتگرد گروہ سے ہے تاہم کراچی میں طالبان، کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سرگرم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcezp8efjh8wni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ