تاریخ شائع کریں2019 13 June گھنٹہ 21:48
خبر کا کوڈ : 424704

اہم یورپی ممالک نے انسٹیکس کو جلد فعال بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے

مالیاتی لین دین کے خصوصی نظام انسٹیکس کو جلد از جلد فعال بنائے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے
تہران میں مقیم برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے مشترکہ بیان میں ایران ساتھ تجارتی اور مالیاتی لین دین کے خصوصی نظام انسٹیکس کو جلد از جلد فعال بنائے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے
اہم یورپی ممالک نے انسٹیکس کو جلد فعال بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے
تہران میں مقیم برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے مشترکہ بیان میں ایران ساتھ تجارتی اور مالیاتی لین دین کے خصوصی نظام انسٹیکس کو جلد از جلد فعال بنائے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مقیم برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفرا، تہران میں انسٹیکس کے نمائندوں، تین یورپی ملکوں کے فنی ماہرین اور ایرانی ماہرین کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی مالیاتی نظام ٹائیکس نے بھی ایران کے ساتھ تجارت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔
برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ تینوں ممالک، ایران کے ساتھ تعاون کے پابند ہیں اور انسٹیکس کے ذریعے مالیاتی لین دین کو جلداز جلد فعال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یورپ نے یورپی کمپنیوں کو ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے انسٹیکس کے قیام کا اعلان کیا تھا لیکن یہ سسٹم اب تک فعال نہیں ہو سکا ہے۔
ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے یورپی ملکوں کے وعدے، زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcawynyy49nu01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ