تاریخ شائع کریں2019 21 May گھنٹہ 20:25
خبر کا کوڈ : 421342

ایران کی جان سے مذکرات کیلے مثبت جواب کا انتظار ہے

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران دشمنی میں دیئے جانے والے بیانات سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا
ہم ٹیلی فون کے پاس بیٹھے ہیں مگر مذاکرات کے بارے میں ایران کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں ملا ہے
ایران کی جان سے مذکرات کیلے مثبت جواب کا انتظار ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران دشمنی میں دیئے جانے والے بیانات سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ہم ٹیلی فون کے پاس بیٹھے ہیں مگر مذاکرات کے بارے میں ایران کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز ٹوئٹ کیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کے تصور کے برخلاف ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کے خواہاں ہیں مگر ہمیں اب تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
امریکی صدر نے اسی طرح اپنے ٹوئٹ میں فریب کاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ دو برس کے دوران ایران کے خلاف امریکہ کے بڑھتے ہوئے دشمنانہ اقدامات کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا ہے کہ انھیں ان دشواریوں پر تشویش ہے جو پابندیوں کی بنا پر ایرانی عوام کے لئے پیدا ہوئی ہیں۔
ایران کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی بظاہر پسپائی اور تہران کے ساتھ مذاکرات پر یہ تاکید ایسی حالت میں ہے کہ انھوں نے پیر کی صبح بھی ایران کے خلاف لفاظی کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کو جنگ اور اسے نابود کرنے کی دھمکی دی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcfjydj0w6d0ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ