تاریخ شائع کریں2019 19 April گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 415723

پابندیوں کا مقصد ایران کو معاشی اور تجارتی طور پر مفلوج کرنا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے
ایران نے کہا ہےکہ یکطرفہ پابندیاں عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے جس سےممالک کی ترقی مشکل میں پڑتی ہے
پابندیوں کا مقصد ایران کو معاشی اور تجارتی طور پر مفلوج کرنا ہے
ایران نے کہا ہےکہ یکطرفہ پابندیاں عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے جس سےممالک کی ترقی مشکل میں پڑتی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے خلاف غیرقانونی اور یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرے.
ایرانی وزیر خارجہ کے سینیئر مشیر محمد خزاعی نے اقوام متحدہ میں ترقیاتی مالی فنڈنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کے خلاف غیرمنصفانہ پابندیوں کا مقصد انھیں معاشی اور تجارتی طور پر مفلوج کرنا ہے لہذا دنیا ایسے یکطرفہ اقدامات کی روک تھام کے لئے آگے بڑھے.
محمد خزاعی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں سے پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی ناممکن ہے.
محمد خزاعی نے دنیا کے ممالک پر زور دیا کہ وہ غربت کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی ترقیاتی ذرائع کا مشترکہ طورپر استفادہ کریں تاہم اس کے لئے شفاف اور منصفانہ رویہ اپنانا ہوگا.
https://taghribnews.com/vdcb5sbafrhb8zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ