تاریخ شائع کریں2019 16 April گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 415219

فرانس کا قدیمی ترین گرجا گھر جل کر خاکستر ہوگیا

آگ بجھانے میں 400 فائر فائٹرز نے حصہ لیا ۔
پیرس کے 800 سال قدیم نوٹرے ڈیم چرچ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی
فرانس کا قدیمی ترین گرجا گھر جل کر خاکستر ہوگیا
آگ بجھانے میں 400 فائر فائٹرز نے حصہ لیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر پیرس کے 800 سال قدیم نوٹرے ڈیم چرچ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ آتشزدگی کی وجہ سے گرجا گھر کی چھت اور مخروطی چوٹی گر گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چرچ میں سالانہ مرمت و آرائش کا کام جاری تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 400فائر فائٹرز کی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا جس کی وجہ سے گرجا گھر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم آگ لگنے کا سبب معلوم نہ ہو سکا۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے نوٹر ڈیم کلیسا میں آتشزدگی کے بعد اس کی تعمیر نو کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ آگ کی لپیٹ میں آیا چرچ گوتھک آرٹ کا شاہکار تھا، نوٹرےڈیم چرچ کی تعمیر1160میں شروع ہوئی اور 1260میں مکمل ہوئی، یہاں ہر سال ایک کروڑ20 لاکھ سیاح شاہکار چرچ کو دیکھنے آتے ہیں، اس میں موجود مصوری کے فن پارے بھی تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb8sba9rhb85p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ