تاریخ شائع کریں2019 26 March گھنٹہ 15:09
خبر کا کوڈ : 410797

کوئٹہ یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ حسین شاہ فائرنگ سے شہید

گاڑی پر موٹر سائیکل سوار مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہوئی ہے جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے
کوئٹہ یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ حسین شاہ فائرنگ سے شہید
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہوئی ہے جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا پل کے قریب ایک گاڑی پر موٹر سائیکل سوار مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ حسین شاہ جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد دہشتگرد باآسانی فرار ہوگئے، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
مقتول سپرنٹنڈنٹ شعبہ امتحانات بلوچستان یونیورسٹی حسین شاہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchwvnkq23nzqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ