QR codeQR code

کوئٹہ یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ حسین شاہ فائرنگ سے شہید

گاڑی پر موٹر سائیکل سوار مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کی

26 Mar 2019 گھنٹہ 15:09

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہوئی ہے جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہوئی ہے جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا پل کے قریب ایک گاڑی پر موٹر سائیکل سوار مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ حسین شاہ جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد دہشتگرد باآسانی فرار ہوگئے، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
مقتول سپرنٹنڈنٹ شعبہ امتحانات بلوچستان یونیورسٹی حسین شاہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 410797

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/410797/کوئٹہ-یونیورسٹی-کے-سپرنٹنڈنٹ-حسین-شاہ-فائرنگ-سے-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com