تاریخ شائع کریں2019 22 March گھنٹہ 18:12
خبر کا کوڈ : 410269

امریکہ عراق، شام اور لبنان پر تسلط قائم کرنا تھا

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے،
مشرق وسطی کے امریکی منصوبے کا مقصد عراق، شام اور لبنان پر تسلط قائم کرنا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا
امریکہ عراق، شام اور لبنان پر تسلط قائم کرنا تھا
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے، مشرق وسطی میں امریکہ کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔
 تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ نئے مشرق وسطی کے امریکی منصوبے کا مقصد عراق، شام اور لبنان پر تسلط قائم کرنا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
 انہوں نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے حالیہ دورہ شام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے نتیجے میں خطے میں مزاحمتی محاذ کو مزید تقویت ملے گی اور سامراجی طاقتوں کی موجودگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
 تہران خطیب جمعہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ  واقعہ مغربی ملکوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے اسلاموفوبیا کا نتیجہ ہے۔
 آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اکیس مارچ سے شروع ہونے والے نئے ایرانی سال کو، رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے فروغ پیداوار کا سال قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملکی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے غیر ضروری اشیا کی درآمدات کو کنٹرول کرنا ہو گا۔
https://taghribnews.com/vdcb0gba9rhb85p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ