تاریخ شائع کریں2019 21 February گھنٹہ 13:36
خبر کا کوڈ : 403786
دوسری سالانہ سادات کانفرنس

اہل بیت ع کی اطاعت اور پیروی ایمان کا جز ہے: مولوی ساداتی

آج ہم اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت زہرائے مرضیہ س کے فرزند ہیں، مسلمانوں کو چاہئے کہ موجودہ شرائط میں پوری دنیا میں سادات کو محور بنا کر وحدت کی کوششیں کریں اور اس خیر کثیر کہ زیر سایہ کہ جو کئی میلین افراد پر مشتمل ہے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کریں
اہل بیت ع کی اطاعت اور پیروی ایمان کا جز ہے: مولوی ساداتی
دوسری سالانہ سادات کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین نے کہا ہے کہ جناب فاطمہ س پیغمبر اکرم ص کا پارہ تن ہیں اور روایات کے مطابق آپ سلام اللہ علیہا دنیا کی تمام عورتوں پر برتری رکھتی ہیں۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوسری سالانہ سادات کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت کے عالم دین مولوی عبدالصمد ساداتی نے کہا کہ اسلام کی اہم اور معتبر کتابوں میں اس موضوع کی جانب اشارہ ملتا ہے کہ پیغمبر اکرم ص نے اپنے اہل بیت ع کے بارے میں بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے کہ انکی قدر ومنزلت کو پہچانیں۔

مولوی ساداتی نے مزید کہا کہ اہل بیت ع کی اطاعت اور پیروی ایمان کا جز ہے اور اسلامی شریعت کا بھی اہم حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت زہرائے مرضیہ س کے فرزند ہیں، مسلمانوں کو چاہئے کہ موجودہ شرائط میں پوری دنیا میں سادات کو محور بنا کر وحدت کی کوششیں کریں اور اس خیر کثیر کہ زیر سایہ کہ جو کئی میلین افراد پر مشتمل ہے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سادات کی پیغمبر اکرم ص اور اہل بیت سے نسبت ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کردیتی ہے اور موجودہ شرائط میں کہ جب دشمن ہر طرف سے ہمارے خلاف سازشیں کررہا ہے ہمیں چاہئے کہ اپنی وحدت کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
 
https://taghribnews.com/vdch6xnk-23nvqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ