تاریخ شائع کریں2019 16 February گھنٹہ 22:05
خبر کا کوڈ : 402712

سعودی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو منظر عام پر لایا جائے

پاکستانی سیاستداں اور سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا ہے
پاکستانی سیاستداں اور سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مالی حمایت کی وجہ سے ہی علاقے میں دہشت گرد گروہ اپنی کارروائیاں انجام دیتے ہیں
سعودی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو منظر عام پر لایا جائے
پاکستانی سیاستداں اور سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مالی حمایت کی وجہ سے ہی علاقے میں دہشت گرد گروہ اپنی کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔

پاکستانی سیاستداں اور سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے ارنا سے گفتگو کے دوران ایران جنوب مشرقی شہر زاہدان کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو سعودی عرب مالی مدد دے رہا ہے اور اسی وجہ سے ان گروہوں نے علاقے کو اپنی جولانگاہ میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ اور ان کے سرپرستوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہئے۔

پاکستانی سیاستداں طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون سرحدوں پر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کا بہترین راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقے میں جو دہشت گرد گروہ اپنا اڈہ بنائے ہوئے ہیں وہ انتہائی بدترین دہشت گرد گروہ ہیں اور انہیں کسی بھی طرح کی چھوٹ نہیں دینی چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcfy0dj0w6dxea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ