تاریخ شائع کریں2019 13 February گھنٹہ 19:21
خبر کا کوڈ : 402149

سعودی اتحاد کے فوجی مرکز پر یمنی فوج کے میزائیل حملے

جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سعودی اتحاد کے فوجی مرکز پر یمنی فوج کے میزائیل حملے
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اس کارروائی میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ یمنی فوج نے اس کارروائی میں زلزال ایک قسم کے میزائلوں کا استعمال کیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے منگل کے روز مغربی یمن کے علاقے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے دو ڈرون طیاروں کو بھی مار گرایا۔ ان میں سے ایک طیارہ جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں الصوح کے علاقے میں گرا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد امریکہ اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن کو مارچ دو ہزار پندہ سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیابات بھی تباہ ہو گئی ہیں اور اس غریب عرب اسلامی ملکو کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjx8exhuqeyvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ