تاریخ شائع کریں2018 31 October گھنٹہ 21:53
خبر کا کوڈ : 373404

شاہ محمود قریشی کی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات

ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کے بارے میں گفتگو کی
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سیکورٹی کے مسائل خاص طور سے ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کے بارے میں گفتگو کی۔
شاہ محمود قریشی کی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سیکورٹی کے مسائل خاص طور سے ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کے بارے میں گفتگو کی۔
پندرہ اکتوبر کو ایران و پاکستان کے سرحدی علاقے میں تعینات بارہ ایرانی سرحدی محافظوں کو دہشت گردوں نے اغوا کر کے پاکستانی علاقے میں منتقل کر دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان اسلام آباد ملاقات میں اس مسئلے پر گفتگو کے علاوہ فریقین نے دو طرفہ سیاسی، اقتصادی، تعلیمی و ثقافتی تعاون پر تاکید بھی کی۔
اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس سلسلے میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے بارے میں پاکستانی حکام سے مسلسل گفتگو کا سلسلہ جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ ایرانی سیکورٹی اہلکار اپنے وطن واپس لوٹ سکیں۔
https://taghribnews.com/vdcaweney49n0y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ