تاریخ شائع کریں2018 5 October گھنٹہ 21:19
خبر کا کوڈ : 365263

کشیمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کے دو قریبی ساتھی ہلاک

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے دو کارکنوں کو ہلاک کردیا ہے۔
کشیمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کے دو قریبی ساتھی ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے دو کارکنوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے دو کارکنوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مسلح افراد نے سری نگر میں سیاسی جماعت کے تین کارکنوں پر فائرنگ کی جس میں سے دو افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے کریک ڈاؤن آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت مشتاق وانی اور نذیر وانی کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ زخمی شکیل احمد زنگو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جسے سری نگر کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepn8xxjh8pwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ