پیوٹن اردغان کا شام کے مسئلے کو جلد حل کرنے پر اتفاق
روس کے جنوبی شہر سوچی میں پیوٹن اور اردوغان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی
روس کے جنوبی شہر سوچی میں پیوٹن اور اردوغان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی
شیئرینگ :
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے تنازع کے سیاسی حل کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
روس کے جنوبی شہر سوچی میں پیوٹن اور اردوغان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ شام میں سیاسی عمل شروع کرنے کے لئے راہ ہموار ہے۔
روسی صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت مذاکرات کے لئے سازگار ماحول بنایا جا رہا ہے، روس، ایران اور ترکی کی کوششوں سے شام میں تشدد میں کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ ترک صدر پیر کے روز سرکاری دورے پر سوچی پہنچے تھے، جہاں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات سوچی میں روسی صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
ترکی صدر رجب طیب اردوغان روس کے بعد منگل کو کویت اوراس کے بعد قطر جائیں گے۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے: غزہ کی گلیوں میں السنور کی موجودگی اور سرنگوں میں قیدیوں کے مرنے کا مطلب جنگ میں "اسرائیل" کی شکست ہے۔