تاریخ شائع کریں2017 14 November گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 293637

پیوٹن اردغان کا شام کے مسئلے کو جلد حل کرنے پر اتفاق

روس کے جنوبی شہر سوچی میں پیوٹن اور اردوغان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی
روس کے جنوبی شہر سوچی میں پیوٹن اور اردوغان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی
پیوٹن اردغان کا شام کے مسئلے کو جلد حل کرنے پر اتفاق
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے تنازع کے سیاسی حل کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

روس کے جنوبی شہر سوچی میں پیوٹن اور اردوغان کی ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ شام میں سیاسی عمل شروع کرنے کے لئے راہ ہموار ہے۔

روسی صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت مذاکرات کے لئے سازگار ماحول بنایا جا رہا ہے، روس، ایران اور ترکی کی کوششوں سے شام میں تشدد میں کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر پیر کے روز سرکاری دورے پر سوچی پہنچے تھے، جہاں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات سوچی میں روسی صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

ترکی  صدر رجب طیب  اردوغان روس کے بعد منگل کو کویت اوراس کے بعد قطر جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjtte8auqehmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ