تاریخ شائع کریں2017 14 August گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 279452

یمنی عوام اس سال بھی حج ادا نہیں کر سکتے

سعودی حکومت، یمنی عازمین حج کو فریضہ حج سے محروم کر کے حج کو سیاسی بنانے کی کوشش کر رہی ہے
شام کی وزارت اوقاف نے بھی سعودی عرب پر حج کو سیاسی بنانے کا الزام لگایا تھا اور اعلان کیا تھا کہ رواں سال میں بھی شامی عوام کو فریضہ حج کی ادائیگی کا موقع نہیں دیا گیا
یمنی عوام اس سال بھی حج ادا نہیں کر سکتے
سعودی حکومت نے مسلسل تیسرے سال بھی یمنی مسلمانوں کو فریضہ حج سے محروم کر دیا ہے۔

العالم نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حج و عمرہ کے امور کے سربراہ عبداللہ عامر نے کہا ہے کہ سعودی حکومت، یمنی عازمین حج کو فریضہ حج سے محروم کر کے حج کو سیاسی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یمنی عہدیدار عبداللہ عامر نے سعودی حکومت اور اس کے ایجنٹوں کی جانب سے فریضہ حج کو تجارت کا ذریعہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی۔

اس سے قبل شام کی وزارت اوقاف نے بھی سعودی عرب پر حج کو سیاسی بنانے کا الزام لگایا تھا اور اعلان کیا تھا کہ رواں سال میں بھی شامی عوام کو فریضہ حج کی ادائیگی کا موقع نہیں دیا گیا۔

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے سعودی حکام پر دوحہ کے ساتھ اختلافات کے بعد فریضہ حج کو سیاسی بنانے کا الزام لگایا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ریاض کے اس فیصلے کا مقصد ان ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے جو آل سعود کی پیروی نہیں کرتے۔
https://taghribnews.com/vdciw3arrt1ay52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ