تاریخ شائع کریں2013 17 December گھنٹہ 13:58
خبر کا کوڈ : 148250
پال شلڈن:

صیہونی حکومت کے مفاد کے لئے ایران پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایک امریکی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ ایران پر کئی پابندیاں صیہونی مفاد کے مطابق ہیں جو مشرقی وسطیٰ میں ہمیشہ جنگ کی خواں رہی ہے۔
صیہونی حکومت کے مفاد کے لئے ایران پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں

تقریب نیوز (تنا):عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق امریکی تجزیہ نگار اور امریکن یونیورسٹی کےپروفیسر ‘‘ پال شلڈو کہتے ہیں کہ امریی صدر اوبامہ کے پاس منتخب کرنے کے لئے دو چیزیں ہیں ایک یہ کہ وہ ایران کے ساتھ تمام تنازعات کو حل کرنے کی اپنی بات پراڈے رہے یا پھراپنے آپ کو صیہونی حکومت کے سپرد کرے جو ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کی خواہاں ہے۔

پال شلڈن کا بیان اس وقت پرسامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکا نے ایران کی ان کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا جو ایران کے جوہری پروگام کی حمایت کرتے ہیں۔

ایران پر پابندیوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے امریکی تجزیہ نگار نے اسے ایک جنگی عمل قرار دیتے ہوئے وائٹ ہاوس پر زور دیا کہ وہ اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بحال کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر صدر اوبامہ تہران پر مزید دباو ڈالنے کی غرض سے نئی پابندیوں کی منظوری دیتے ہیں تو وہ دنیا میں اپنا وقار کھو دیں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی کانگرس میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی بل کو پاس کیا گیا تو اس صورت میں جینوا معائدہ ختم ہوجائے گا۔

https://taghribnews.com/vdcjioevyuqex8z.3lfu.html
منبع : نیوزنور
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ