تاریخ شائع کریں2018 17 December گھنٹہ 13:37
خبر کا کوڈ : 387258

کشمیر کے مسائل کا حل تشدد نہیں، مذاکرات ہیں

پاکستان کے وزیراعظم نے کشمیر میں جاری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا
انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر آواز اٹھائیں گے اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کریں گے کہ وادی میں حق خودارادیت کے وعدے کو پورا کیا جائے۔
کشمیر کے مسائل کا حل تشدد نہیں، مذاکرات ہیں
پاکستان کے وزیراعظم نے کشمیر میں جاری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں فوج کی فائرنگ سے حالیہ ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر آواز اٹھائیں گے اور  اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کریں گے کہ وادی میں حق خودارادیت کے وعدے کو پورا کیا جائے۔

پاکستان کےوزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں ہے، قتل و غارت اور تشدد میں نہیں،  جب کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdccpmq142bq4i8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ