تاریخ شائع کریں2018 12 December گھنٹہ 15:20
خبر کا کوڈ : 385945

ایران مذہبی آزادی کے منافی کام کرتا ہے

ایران مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل
امریکہ کے وزیر خارجہ نے کل ایک بیان جاری کر کے ایران،چین اور روس سمیت دیگر دس ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
ایران مذہبی آزادی کے منافی کام کرتا ہے
امریکہ کے وزیر خارجہ نے کل ایک بیان جاری کر کے ایران،چین اور روس سمیت دیگر دس ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران، چین، سعودی عرب، میانمار، اریٹیریا، شمالی کوریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس بیان میں روس اور ازبکستان کو ان ممالک کی خاص فہرست میں قرار دیا ہے کہ جو یا تو مذہبی آزادی کے منافی کام کرتے ہیں یا پھرمذہبی آزادی کے منافی کام کرنے کی روک تھام نہیں کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایران کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں ایسے میں شامل کیا ہے کہ جب ایران میں تمام مذہبی اقلیتوں کو مسلمانوں کی طرح مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ایران کی پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نمائندگی بھی ہے۔

امریکہ نے ایسے میں ان ممالک کو واچ اینڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے کہ جب خود امریکہ عالمی اور علاقائی سطح پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے، مختلف ممالک کے امور میں بے جا مداخلت کرنے اور اسی طرح دہسشتگردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت و مدد کرنے میں ملوث ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdok0skyt0jn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ