تاریخ شائع کریں2018 9 December گھنٹہ 19:12
خبر کا کوڈ : 384714

چابہار دہشتگردی میں ملوث مزید 10 ملزمان گرفتار

بریگیڈیر حسین اشتری نے اتوار کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے
ایران کی پولیس فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چابہار میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں دس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
چابہار دہشتگردی میں ملوث مزید 10 ملزمان گرفتار
ایران کی پولیس فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چابہار میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں دس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

بریگیڈیر حسین اشتری نے اتوار کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چابہار کے سیکورٹی اہلکاروں کی دلیری اور ہوشیاری کی بدولت دہشت گردی کی یہ سازش ناکام ہو گئی اور اس سلسلے میں دس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ اس حملے کے سلسلے میں بعض دیگر عناصر کا بھی پتہ لگایا گیا اور انھیں بھی بروقت گرفتار کر لیا جائے گا۔

بریگیڈیر حسین اشتری نے کہا کہ اس قسم کے حملے سے ایرانی عوام کی سیکورٹی کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ ایک دہشت گرد نے بارودی مواد سے بھری گاڑی سے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر چابہار میں پولیس ہیڈ کوارٹر کو اڑانے کی کوشش کی تھی مگر ایران کے پولیس اہلکاروں کی ذہانت اور بروقت کارروائی کی بدولت یہ دہشت گرد اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا اور اس نے گیٹ پر ہی دھماکہ کر دیا جس میں خود حملہ آور ہلاک اور دو افراد شہید اور بیالیس دیگر زخمی ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgqt9wtak97u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ