تاریخ شائع کریں2018 15 November گھنٹہ 15:03
خبر کا کوڈ : 377602

طالبان کے حملوں میں افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

طالبان کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے میدان وردک صوبے کے پولیس چیف کے ترجمان حکمت درانی نے کہا کہ ضلع سید آباد میں طالبان کے حملے میں 9 فوجی اہلکار اور 3 زخمی ہوئے۔
طالبان کے حملوں میں افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک
افغانستان کے صوبوں میدان وردک اور تخار میں طالبان کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے میدان وردک صوبے کے پولیس چیف کے ترجمان حکمت درانی نے کہا کہ ضلع سید آباد میں طالبان کے حملے میں 9 فوجی اہلکار اور 3 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب شمال مشرقی صوبہ تخار کے گورنر کے ترجمان جواد ہجری کا کہنا تھا کہ طالبان نے پولیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

افغان طالبان نے، جن کے قبضے میں ملک کا تقریباً نصف حصہ ہے، دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔
https://taghribnews.com/vdce7f8xwjh8fpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ