تاریخ شائع کریں2018 12 November گھنٹہ 14:29
خبر کا کوڈ : 376629

افغانستان میں مسائل کی اصل وجہ امریکہ ہے

امریکی موجودگی کی وجہ سے سکیورٹی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔
ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے پیرس میں ایرانی سفارتخانے میں افغانستان اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اخضر ابراہیمی سے ملاقات کی اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان میں مسائل کی اصل وجہ امریکہ ہے
سید کمال خرازی نے کہا ہے کہ افغانستان میں 17 سال سے امریکی موجودگی کی وجہ سے سکیورٹی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے پیرس میں ایرانی سفارتخانے میں افغانستان اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اخضر ابراہیمی سے ملاقات کی اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ہونے والی ملاقات کے موقع پر کمال خرازی نے افغانستان میں دہشتگرد گروہ داعش کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ  کی جانب سےافغانستان میں داعش کیلئے فضا سازگار بنائے جانے کے بعد سے اس ملک کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے اخضر ابراہیمی کی جانب سے عراق میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین اختلافات سے متعلق تشویش کے جواب میں کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کی جانب سے عراق اور شام میں دہشتگرد گروہوں کی  امداد کی وجہ سے عراقی عوام اختلافات کا شکار ہوئے لیکن اس کے باوجود مراجع عظام کی درایت اور عراقی حکام اور عوامی گروہوں کی ہوشیاری کی وجہ سے عراق کے شیعہ اور سنی مسلمان ایک دوسرے کے بہت قریب آ گئے ہیں۔

اس ملاقات میں اخضر ابراہیمی  نے جو اقوام متحدہ کے سابق ارکان کی کونسل کے رکن بھی ہیں کہا کہ اس کونسل کے ارکان مشرق وسطی کی صورتحال اور فلسطین کے مسئلے کو سرد خانے میں ڈالے جانے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccieq1o2bqme8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ