تاریخ شائع کریں2018 17 October گھنٹہ 21:16
خبر کا کوڈ : 369567

خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد شامل ہیں

محمد بن سلمان ملوث ہیں اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے
امریکی سینیٹر گراہم نے سعودی عرب کے معروف صحافی خاشقجی کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد شامل ہیں
امریکی سینیٹر گراہم نے سعودی عرب کے معروف صحافی خاشقجی کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر لینڈ سے گراہم نے فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں  سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ امریکی سینیٹر نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد سعودی عرب کی بدنامی اور تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔ اسے عہدے سے برطرف کیا جانا چاہیے۔

امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر گراہم نے کہا کہ سعودی عرب سے متعلق رونما ہونے والے ہر واقعہ کے بارے میں محمد بن سلمان کو علم ہے اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد براہ راست ملوث ہیں۔

گراہم نے کہا کہ میں سعودی عرب کا سب سے بڑا مدافع تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب نے مجھ سے سوء استفادہ کیا ہے ۔ اس نے کہا کہ استنبول میں سعودی عرب کے صحافی کے بہیمانہ قتل میں سعودی قونصلخانہ کے اہلکار شامل ہیں جنھوں نے جمال خاشقجی کا قتل براہ راست  محمد بن سلمان کے حکم پر کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfv1dmew6dvta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ