تاریخ شائع کریں2018 23 September گھنٹہ 19:39
خبر کا کوڈ : 361372

امریکہ شام میں داعشی سرغنوں کے فرار میں مدد کررہا ہے

شام کے باخبر ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے
شام کے باخبر ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے شام کے علاقے دیرالزور سے کئی داعشی سرغنوں کے فرار میں مدد کی ہے۔
امریکہ شام میں  داعشی سرغنوں کے فرار میں مدد کررہا ہے
شام کے باخبر ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے شام کے علاقے دیرالزور سے کئی داعشی سرغنوں کے فرار میں مدد کی ہے۔

شام میں دیرالزور کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے کئی طیاروں نے دیرالزور کے جنوب مشرقی مضافتی علاقے المراشدہ کے اطراف میں اتر کر کہ جہاں داعشی عناصر موجود ہیں، اس دہشت گرد گروہ کے کئی سرغنوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کا اقدام کیا ہے۔

عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کو نجات دلانے اور انھیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا امریکی اقدام، علاقے میں دہشت گردی کے لئے امریکی حمایت کا ایک اہم ترین ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ نے اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر اپنی مرضی کا ایک نام نہاد داعش مخالف اتحاد قائم کر رکھا ہے جس کے حملوں میں اب تک صرف عام شہری ہی مارے جاتے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbz8bf5rhb0fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ