تاریخ شائع کریں2018 18 September گھنٹہ 16:28
خبر کا کوڈ : 360317

پاکستان میں تحریک طالبان کے خلاف کاروائی

طالبان اور تحریک الاحرار کے نیٹ ورک کو غیر فعال
انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور حزب الحرار (ایچ یو اے) کے نیٹ ورک کو غیر فعال کرنے کا دعویٰ کیاہے۔
پاکستان میں تحریک طالبان کے خلاف کاروائی
انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور حزب الحرار (ایچ یو اے) کے نیٹ ورک کو غیر فعال کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی تاریخ میں سب سے بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) تھا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اٹک میں این ڈی سی (نیشنل ڈیفنس کامپلکس) کے انجنیئرز پر حملے کے بعد سی ٹی ڈی نے رواں برس 3 مئی سے کالعدم تنظیم کی نقل و حرکت کی نگرانی شروع کردی تھی۔ جس کے بعد سی ٹی ڈی نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور افغانستان تک پھیلے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے کام شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، 4 ہینڈ گرنیڈ، دھماکاخیز مواد، وائرز، 4 پستول اور متعدد گولیاں برآمد کرلی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcjvyetauqemtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ