تاریخ شائع کریں2018 18 September گھنٹہ 14:49
خبر کا کوڈ : 360249

امریکہ اور چین کے مابین اقتصادی جنگ میں شدّد آ رہی ہے

امریکہ اور چین کے مابین اقتصادی جنگ دن بدن تیزہوتی جا رہی ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ وہ تقریبا 200 ارب امریکی ڈالر کے چین کی مصنوعات کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس لگائیں گے، لیکن انہوں نے ایپل کی اسمارٹ گھڑیوں اور دیگر کنزیومر مصنوعات جیسے سائیکل ، ہیلمٹ اور بے بی کار کو اس سے مستثنیٰ رکھا۔

ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین امریکہ کے کسانوں یا صنعتوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرتا ہے، تو ہم فوری طور پرتیسرے مرحلے کا ٹیکس لگائیں گے، جو تقریبا 267 ارب ڈالر کے اضافی درآمدات پر ہے۔

ایک سینئر انتظامی افسر کا کہنا تھا کہ پرانی متوقع فہرست پر ٹیکس 24 ستمبر سے لاگوہو جائے گا،لیکن 2018 کے آخر تک یہ شرح 25 فیصد تک بڑھ جائے گی، جس سے امریکی کمپنیوں کو متبادل ممالک سے اپنی سپلائی کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے کچھ وقت مل سکے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کے بعد چین نے بھی امریکہ کے خلافاقدام کرتے ہوئے امریکہ پرٹیکس عائد کردی۔
https://taghribnews.com/vdcdoz0snyt09x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ