تاریخ شائع کریں2018 1 September گھنٹہ 14:19
خبر کا کوڈ : 354896

شام سے امریکی فوجیوں کا انخلا لازمی اور ضروری ہے

روس کے نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانف نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو ضروری قراردیا
روس نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کا انخلا لازمی اور ضروری ہے اس درمیان بحیرہ روم میں روس کے بحری بیڑے نے دہشت گردوں اور تخریبی عناصر کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی مشق انجام دی ہے
شام سے امریکی فوجیوں کا انخلا لازمی اور ضروری ہے
روس نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کا انخلا لازمی اور ضروری ہے اس درمیان بحیرہ روم میں روس کے بحری بیڑے نے دہشت گردوں اور تخریبی عناصر کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی مشق انجام دی ہے

روس کے نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانف نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکی فوجیوں کے شام سے نکل جانے کے بعد دریائے فرات کے مشرقی علاقوں پر شامی فوج کا کنٹرول ہونا چاہئے- ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی قابل قبول نہیں ہے  -  روس کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا کوئی سبب یا مقصد واضح نہیں ہے - دریائے فرات کے مشرقی علاقے شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرق اور صوبہ حسکہ کے جنوب میں واقع ہیں - اس درمیان روسی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں روس کے بحری بیڑے نے ایک فوجی مشق انجام دی ہے - خبروں کے مطابق  اس ایک روز ہ فوجی مشق میں دہشت گردوں اور تخریبی عناصر کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی تمرین کی گئی - روسی فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے فرضی دشمنوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی -

پچھلے دنوں شام پر حملہ کرنے پر مبنی امریکی دھمکیوں کے بعد روس نے شام کے ساحلوں کے قریب بحیرہ روم میں اپنی بحریہ کی صف بندی کردی ہے اور کہا ہے کہ روس کے مزید دس بحری جنگی جہاز آئندہ چند دنوں میں اس آبی علاقے میں پہنچ جائیں گے- روس کے فوجی عہدیداروں نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں روس کے بحری جنگی جہازوں کی تعیناتی کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کا ساتھ دینا ہے - امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دوہزار چودہ میں داعش کے خلاف نام نہاد جنگ کا جھوٹا بہانہ بناکر ایک اتحاد تشکیل دیا تھا - امریکا کی سرکردگی میں داعش مخالف اس نام نہاد اتحاد نے شام اور عراق میں بے شمار عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے -
https://taghribnews.com/vdceoe8xpjh8nvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ