تاریخ شائع کریں2018 15 July گھنٹہ 18:44
خبر کا کوڈ : 343308

عمران خان دہشت گردوں کا اگلا نشانہ ہو سکتے ہیں

عمران خان کی فیصل آباد آمد کے موقع پر تین تنظیموں کی جانب سےدہشت گردانہ کارروائی کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے
ایس ایس پی کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ریجنل فیصل آباد کی جانب سے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کومراسلہ بھجوایا گیا کہ آج دھوبی گھاٹ میں تحریک انصاف کےجلسہ میں چیئرمین عمران خان کی آمد متوقع ہے،
عمران خان دہشت گردوں کا اگلا نشانہ ہو سکتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی فیصل آباد آمد کے موقع پر تین تنظیموں کی جانب سےدہشت گردانہ کارروائی کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ایس ایس پی کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ریجنل فیصل آباد کی جانب سے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کومراسلہ بھجوایا گیا کہ آج دھوبی گھاٹ میں تحریک انصاف کےجلسہ میں چیئرمین عمران خان کی آمد متوقع ہے، عمران خان کو ٹارگٹ کرنے کیلئے کالعدم القاعدہ برصغیر، تنظیم حرکت الانصار اور کالعدم جے یو اے نے منصوبہ بنایا ہوا ہے، ان کی فیصل آباد آمد پر دہشت گردانہ کارروائی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

دہشتگردانہ حملے کے خطرے پرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ جان کے خطرے کی وجہ سے گھرمیں نہیں بیٹھ سکتا ۔

صوابی میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بیرونی قوتیں الیکشن ملتوی کرانے کے لئے دھماکے کرا رہی ہیں، سازش ناکام بنانے کےلئے انتخابی مہم جاری رکھوں گا۔

انہوں نےکہا کہ مجھے لوگوں نے بم دھماکوں میں ہلاکتوں اور جان کے  خطرے کے باعث جلسے کینسل کرنے کا کہا لیکن میں نے لوگوں سے کہا کہ موت کا وقت مقرر ہے، جلسے کینسل کرنے سے کس کو فائدہ ہوگا؟ ہمارے دشمن انتخابی سرگرمیاں معطل کرنا ہی چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اندر بیٹھے لوگ بھی ان سازشوں میں شریک ہیں وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں فساد ہو اور لوگ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کےلئے نہ نکلیں، یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان میں انتخابی عمل پرامن نہیں ہونے دینا چاہتے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران پشاور، بنوں اور مستونگ میں ہونے والے بم دھماکوں میں اب تک 160 کے قریب افراد جاں بحق اور 250 سے زائد زخمی ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcawenea49nye1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ