تاریخ شائع کریں2018 22 June گھنٹہ 13:39
خبر کا کوڈ : 338359

سعودی ڈرون یمنی فورسز کا شکار

یمنی فضائیہ نے سعودی عرب کے جاسوس ڈرون طیارے کو صوبہ صعدہ کے مغرب میں سرنگوں کردیا
اس سے قبل بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے کئی ڈرون طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کو مار گرایا تھا۔
سعودی ڈرون یمنی فورسز کا شکار
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقہ الظاہر میں سرنگوں کردیا ہے۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یمنی فضائیہ نے سعودی عرب کے جاسوس ڈرون طیارے کو صوبہ صعدہ کے مغرب میں سرنگوں کردیا ہے۔

اس سے قبل بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے کئی ڈرون طیاروں اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کو مار گرایا تھا۔

سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں یمن کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام میں مختلف قسم کے امراض پھیل رہے ہیں۔

سعودی حکومت اور اس کے اتحادی،  یمنی عوام کی استقامت و پائیداری کی وجہ سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcamaneo49nee1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ